ساہیوال، آزاد کشمیر کا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ)نہر سے فٹ بال نکالنے کے لیے والا نوجوان ڈوب گیا‘نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122کا آپریشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کا رہائشی 20سالہ عمرنامی نوجوان ساہیوال میں کسی نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا گزشتہ شام کنعان پارک میں فٹ بال کھیلتے ہوئے فٹ بال نہر ایل بی ڈی سی میں گرگیا جسے نکالنے کیلئے نہر میں گیا اور ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122نے اطلاع ملنے پر گزشتہ شام آپریشن کیا لیکن نعش نہیں ملی۔ دوبارہ صبح آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک نعش نہیں مل سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں