ساہیوال، چوری کی وارداتیں،نقدی، موٹرسائیکل چرا لیے گئے

ساہیوال(بیور ورپورٹ)چوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی‘موٹرسائیکل‘اے سی پنکھے‘تاریں بجلی اور تین درخت چراکرلے گئے۔ چور ی کی واردات گلستان کالونی میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد ناصر عباس زیدی کے گھر سے نقدی 20ہزارروپے چرالی۔ دیگر وارداتوں عارفوالا چوک میں اشرف وغیرہ 4ملزمان نے ساجد رحمن کی جیب سے نقدی50ہزار روپے‘ 135/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے بلال افضل کی بلا نمبری موٹرسائیکل مالیتی1لاکھ 10ہزارروپے ہوٹل کے باہرسے‘ 63/5-Lمیں لیاقت وغیرہ7ملزمان نے محمد ادریس کے ہوٹل کے تالے توڑ کر اے سی اور پنکھے وغیرہ مالیتی5لاکھ50ہزارروپے‘187/9-l میں محمد بلال وغیرہ نے مختار احمد کے پٹرول پمپ سے بجلی کی تاریں مالیتی4لاکھ50ہزارروپے اور 108/9-Lمیں محمد سعی وغیرہ 2ملزمان نے محمد علی کے رقبہ سے 3درخت مالیتی1لاکھ50ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں