ساہیوال، اردو بازار میں تجاوزات کی بھرمار،شہری پریشان

ساہیوال(بیور ورپورٹ)اردو بازار میں تجاوزات کی بھرمار‘ موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کے باعث شہریوں کا گزرنا مشکل ہوگیا۔ متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ہائی سٹریٹ سے ملحقہ اردو بازار والی گلی میں کریانہ اور کتابوں سے متعلقہ اکثر دکانوں کے باہر دکان مالکان نے تجاوزات قائم کررکھی ہیں اور آگے موٹرسائیکلیں کھڑی کی ہوئی ہیں جن کے باعث خریداری کے لئے آنے والے مردوخوا تین کا گزرنا مشکل ہوجاتاہے اور انہیں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ شہریوں نے متعدد بار متعلقہ حکام کو توجہ دلائی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔ شہریوں کاکہناہے کہ جب وہ اردو بازار والی گلی میں داخل ہوتے تو بعض اوقات کپڑے موٹرسائیکل میں پھنس کر پھٹ جاتے ہیں اور نہ ہی دکانداروں کو اس بات کا احساس ہے اور نہ ہی متعلقہ حکام ایکشن لیتے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بازار میں تجاوزات ختم کرائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں