جہاز گراؤنڈ‌میں نواز شریف کی رہائی پر تقریب کا اہتمام

ساہیوال(ایس این این) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنما شیخ رشید احمد ثاقب نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں اپنی رہائش گاہ پر مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف بے گناہ ہیں. سزا کا مقصد نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنا تھا مگر پاکستان کے غیور عوام ایسا نہیں ہو نے دیں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے علاوہ اداکار شیری ننھا ،محمد صابر،اظہر انجم ،حاجی جمیل ،محمد لیاقت ،ملک عارف ،احسان الحق چشتی صابری ،صادق انصاری ،عارف انصاری ،عبداللہ شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں