پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان 30 ستمبر کو ہو گا

ساہیوال(بیورورپورٹ)پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان تیس ستمبر کو ہو گا۔ تحریری امتحان کے اہل قرار پانے والے امیدوار سی ٹی ایس سے اپنی رول نمبر سلیپ اور چالان فارم حاصل کر کے فیس ادا کریں۔پی آر اوٹوڈی پی اوملک غلام عباس نے بتایا کہ ضلع ساہیوال پولیس میں کنسٹیبلان کی آسامیوں پر بھرتی کے لئے جو امیدوار دوڑ تک کا مرحلہ پاس کر چکے ہیں اور تحریری امتحان کے اہل قرار پا چکے ہیں۔ ان کی رول نمبر سلیپ اور چالان فارم سی ٹی ایس پر دستیاب ہیں جو کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے امیدوار اپنی رول نمبر سلیپ اپنے پاس رکھیں گے جبکہ فیس چالان فارم کے ذریعے یو بی ایل، بنک الفلاح اور ایم سی بی بنکس کی کسی بھی شاخ میں ادا کر دیں 30 ستمبر کو امتحان کے روز رول نمبر سلیپ اور ادا شدہ فیس کا چالان فام ہمراہ لے کر آئیں گے تاکہ سی ٹی ایس کے تحت منعقدہ امتحان میں شامل ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں