ساہیوال، سول ہسپتال کے سٹور کیپر کا ایم ایس پر ہم جنس پرستی کا الزام

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے ایم ایس پر ہم جنس پرستی اور کر پشن کے مبینہ الزامات،سٹور کیپر نے کاروائی کے لئے تھانہ میں درخواست دے دی اور عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال ساہیوال میں تعینات سٹور کیپر علی صفدر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر اعجاز حیدر پر ہم جنس پرست ہو نے کا الزام لگا یا ہے اور پو لیس کو کارروائی کے لئے درخواست دے کرعدالت میں بھی رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے اور اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ ایم ایس کا غیر جانبدار میڈیکل کروا یا جا ئے تو حقیقت سامنے آ جا ئے گی ایم ایس نے بذریعہ فون اور زبانی طور پر دھمکی دی ہے کہ میرے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کر و میں نے انکار کیا تو ایم ایس نے میرے ساتھ انتقامی کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ ایم ایس ٹھیکیدار حضرات سے کاموں کے سلسلہ میں بھاری رشوت بٹور چکے ہیں جینی ٹو ریل سروس،جنرل سٹور،میڈیکل سپلائز اور دیگر کنٹریکٹ پر دئیے گئے اسپتال کے کاموں میں سے بھاری کمیشن وصول کر چکے ہیں مجھے ایم ایس نے حکم دیا کہ رکے ہو ئے بلوں کو پاس کرو انے کی مد میں رقم دلوا ؤ اور ایم ایس نے آفس سپر ٹینڈنٹ سرفراز کے نام پر فیملی میڈیکل الاؤنس کا جعلی بل نکلوا کر رقم ہڑپ کر لی ہے جبکہ انور، رضوان وغیرہ ڈیلی ویجیز،گھوسٹ ملازمین بھرتی کئے ہو ئے ہیں جن کی تنخوا ہیں ہڑپ کی جا رہی ہیں اور حماد نامی کو ایم ایس نے غیر قا نونی طور پر بھرتی کیا ہے۔اس بارے ایم ایس کا کہنا تھاکہ تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں مریضوں کی خدمات کے لئے دن رات کام کر رہا ہوں عوام کی خدمت مشن ہے اور میں اپنا مشن جاری رکھوں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس نے سٹور کیپر کو سٹور کے ریکارڈ اور دیگر اشیاء کی مبینہ خورد برد پر باز پرس کی تھی جس پر علی صفدر نے ایم ایس کو پھنسانے کے لیے من گھڑت کہانی تشکیل دے کر اسے بلیک میل کیا اور عدالتی کارروائی کی درخواست دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں