ساہیوال، ای لائبریری میں ایڈوانس ایکسل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

ساہیوال(ایس این این )ساہیوال ای لائبریری میں یوسفی اکیڈمی کے زیراہتمام ایک روزہ ایڈوانس ایکسل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادکیاگیا جس میں انچارج لائبریری محمد انصر،کوارڈینیٹر محسن عرفان،پروگرام انچارج مس حناء ،عمران حیدر سمیت طلبہ وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔تربیتی ورکشاپ میں ماسٹرٹرینرمحسن علی یوسفی نے شرکاء کو پروجیکٹر کی مددسے بیسک آف ایکسل‘پی وٹ ٹیبل‘کاؤنٹ اینڈ کانڈزآف کاؤنٹ‘ایڈوانس رپورٹ کارڈ‘لنکنگ شیٹ (پے رول)‘تھری ڈی فارمولا‘لکس اپ اورپروفیشنل ٹرمز وغیرہ کے متعلق ٹریننگ دی۔اس موقع پرشرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے لائبریرین محمد انصرنے کہاکہ پنجاب حکومت نوجوانوں کوہنرمندبنانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھارہی ہے ہنرمندنوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ لائبریری میں مکمل پرسکون ایئرکنڈیشنڈ ماحول فراہم کیاجارہاہے خواتین کیلئے علیحدہ آئی ٹی لیب بھی موجود ہے۔چیف ایگزیکٹوآفیسر وٹرینرمحسن علی یوسفی نے کہاکہ اکیڈمی نوجوانوں کو ہنرمندبنانے کیلئے باقاعدگی سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ورکشاپس کاانعقاد کررہی ہے۔آئندہ چند روزمیں گرافک ڈیزائننگ کاکورس بھی ای لائبریری ساہیوال میں کروایاجائیگا۔خواہشمند حضرات دفتری اوقات میں رابطہ کرسکتے ہیں۔آخر پر تمام شرکاء سے عملی امتحان لیا گیا اورکامیاب امیدواروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں