چیچہ وطنی، میجر غلام سرور الیکشن سے دستبردار

چیچہ وطنی(ایس این این) پی پی 201 کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار میجر غلام سرور الیکشن سے دستبردار ہو گئے .انھوں نے دستبرداری کا فیصلہ گورنر پنجاب چوہدری سرور صاحب سے مذاکرات کے بعد کیا. ذرائع کے مطابق میجر غلام سرور نے یہ فیصلہ پارٹی کے وسیع تر مفاد میں کیا. پی ٹی آئی نے اس حلقے سے سابق وفاقی وزیر صمصام قریشی کو میدان میں اتارا ہے. میجر غلام سرور نے پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف احتجاجی طور پر بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا. ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر غلام سرور دستبرداری کا باقاعدہ اعلان کل کسی وقت پریس کانفرنس میں کریں گے. ان کی دستبرداری سے یہاں‌پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں