ساہیوال، وکیل کے قاتل 1 ماہ بعد گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال پولیس نے شب وروز محنت کے بعد وکیل کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار، ڈی پی او غلام مبشر میکن کی پولیس ٹیم کو شاباش۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فریدٹاؤن کی حدود میں ایک ماہ قبل دو نامعلوم ملزمان ساتھی خاتون ملزمہ کے ہمراہ سائل بن کر مقامی وکیل مبارک بھٹی کے گھرگئے اوروکیل کو قتل کر کے فرار ہوگئے۔ اندھے قتل کے وقوعہ کے بعدڈسٹرکٹ پولیس آفیسرغلام مبشر میکن نے ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال سجادحسین گجراورڈی ایس پی سٹی ہمایوں افتخار کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ فریدٹاؤن اے ڈی شاہین،چوکی انچارج سب انسپکٹرعامرفارؤق گجر، سب انسپکٹرعدنان رفیق ک،نسٹیبل محمد نذر پرمشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شب و روز محنت کے بعد قتل کے ملزمان کو ٹریس کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔ملزم نے دوران تفتیش قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے۔ملزم کے قبضہ سے واردت میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل ہنڈا125بھی برآمدکرلی گئی جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ وقوعہ میں ملوث بقیہ ملزمان کو بھی ٹریس کیاجاچکاہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اوراُن کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی پی او ساہیوال غلام مبشر میکن نے پولیس ٹیم کی اس کامیابی پر شاباش دی اور نقدانعامات اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں