ساہیوال، نقل مافیا کے خلاف تعلیمی بورڈ کا ایکشن

ساہیوال (ایس این این )کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ ڈاکٹر حافظ فدا حسین کی طرف سے جاری میٹرک ضمنی امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے بورڈ کے نگرانی عملے نے ریاضی کے پیپر میں تین متبادل امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پیپر حل کرتے ہوئے پکڑ کر قانونی کارراوئی شروع کر دی ہے -ایک پریس ریلیز میں انہو ںنے بتایا کہ ایک امیدوار گورنمنٹ ہائی سکول پاکپتن، دوسراگورنمنٹ ہائی سکول عارف والا جبکہ تیسراگورنمنٹ ستلج بوائز ہائی سکول اوکاڑہ کے سنٹر سے پکڑا گیا -اسی طرح ریاضی کے ہی پیپر میں ایک امیداوارگورنمنٹ ہائی سکول دیپالپور اوکاڑہ سے موبائل فون برآمد ہونے پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے -کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے کہا کہ بورڈ زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور بوٹی مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تا کہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے –

اپنا تبصرہ بھیجیں