ساہیوال، 117 نائن ایل میں منشیات فروشی عروج پر

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے نواحی گاؤں117 نائن ایل میں منشیات فروشی کا دھندہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری، گاؤں میں منشیات فرو ش گروہ سرگرم۔ گاؤں کے نوجوان منشیات کی لت کا شکار ہو نے لگے۔ ذرائع کے مطابق 117 نائن ایل میں گاؤں کے بااثر افراد پر مشتمل گروہ منشیات فروشی کا دھندہ دیدہ دلیری سے چلا رہا ہے۔ گاؤں کے نوجوان نشے کی لت میں پڑ کر منفی سر گرمیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق پولیس نے کئی بار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا مگر ساز باز کر کے چھوڑ دیا۔ منشیات فروشی کا دھندہ کھلے عام جاری ہے ۔ بڑھتی ہوئی منشیات فروشی سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے اور بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں ۔اہل علاقہ نے ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے اڈوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

2 تبصرے “ساہیوال، 117 نائن ایل میں منشیات فروشی عروج پر

اپنا تبصرہ بھیجیں