محرم الحرام، یوم عاشور کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ایس این این) وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے. وزارت داخلہ کی جانب سے 9 محرم بروز جمعرات 20 ستمبر اور 10 محرم بروز جمعہ 21 ستمبر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا، ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 20 اور 21 ستمبر بروز جمعرات جمعہ تعطیل رہے گی۔چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی 9 اور 10 محرم کو صوبے کی سطح پر دو روزہ چھٹیاں دینے کا اعلان کیا، سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں 6 سے 10 محرم تک تعطیلات دینے کا اعلان بھی کردیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران نے اعلان کیا کہ جلوس کی گزر گاہوں والے تمام علاقوں میں سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

3 تبصرے “محرم الحرام، یوم عاشور کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں