ساہیوال،قتل کے ملزمان کو گرفتارنہ کرنے پر ورثاء کا پریس کلب کے باہراحتجاج

ساہیوال (بیورورپورٹ)قتل کے ملزمان کو گرفتارنہ کرنے پر ورثاء کا پریس کلب کے باہر شدید احتجاج ‘ پولیس ملزمان سے ساز باز ہو گئی ‘ قتل کے ملزمان آزادانہ گھوم رہے ہیں ‘ اعلیٰ پولیس حکام سے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق 61/5-Lمیں 4ماہ قبل احمد رضا وغیرہ نے فائرنگ کرکے گلزار بی بی کو قتل اور 4افراد کو زخمی کردیا تھا لیکن 4ماہ گزرنے کے بعد بھی پولیس ملزمان کو گرفتارنہیں کرسکی ۔ ملزمان آزادانہ گھوم رہے ہیں جس پر مقتولہ کے ورثاء نے پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا ۔ مقتولہ گلزار بی بی کے ورثاء اصغر علی وغیرہ کا کہنا ہے کہ احمد رضا وغیرہ 21ملزمان پر مقدمہ قتل درج ہے اور مقدمہ کے 18ملزمان نے عبوری ضمانت کر ارکھی ہے جبکہ تین ملزمان نے عبوری ضمانت بھی نہیں کرائی اور وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں ۔ اس بارے میں یوسف والا پولیس کو بارہا بتایا لیکن ایس ایچ او ٹا ل مٹول کر رہاہے اور ملزمان کو گرفتارنہیں کر رہا ۔ اصغر علی نے الزام عائد کیاہے کہ پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو چکی ہے ۔ انہوںنے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیاہے کہ قتل کے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف کارروائی کرکے ان کی داد رسی کی جائے ۔

7 تبصرے “ساہیوال،قتل کے ملزمان کو گرفتارنہ کرنے پر ورثاء کا پریس کلب کے باہراحتجاج

اپنا تبصرہ بھیجیں