چیچہ وطنی، سفاک نوجوان نے بہن بھائیوں اور والدین کے گلے کاٹ ڈالے

چیچہ وطنی(ایس این این) تھانہ سٹی کے علاقے محلہ احمد نگر میں سنگدل اور بے رحم بھائی نے گھریلو ناچاکی پر تیز دھار آلے سے اپنے بھائیوں، بہن ، والدہ ، والد کے گلے کاٹ ڈالے۔ایک بھائی اور بہن موقع پر جان بحق 4 افراد کو تشویش ناک حالت ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا ،زخمیوں میں والد۔ والدہ اور دو بھائی بھی شامل ہیں ۔ ملزم محمد وسیم سے تین دن قبل اس کے والدصفدر زمان بھٹی نے کاروبار کے لیے دی ہوئی رقم کےمتعلق پوچھا۔دیگر تمام بہن بھائیوں نے بھی اس کو ڈانٹا۔ جس کا ملزم وسیم کو رنج تھا ۔ ملزم محمد وسیم نے گذشتہ رات دودھ میں نشہ آور چیز ملا دی اور تقریبا رات 2 سے تین بجے درمیان سب سے پہلے اپنے حقیقی بھائی عبدالرحمن کا گلا کاٹابعد میں دیگر بہن بھائیوں ، والدہ اور والد پر تیز دھار آلے سے وار کیے ۔ عبدالرحمن موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ اس کی بہن ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئی ۔ ایک بھائی اور والد ہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ والد اور اس کے بڑے بھائی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔چیچہ وطنی پولیس نے ملزم وسیم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں