ساہیوال، چوری کے واقعات، طلائی زیور اور نقدی چوری

ساہیوال( بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں‘ ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘طلائی زیور اور بکرے لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات 72/4-Rمیں رات کے وقت ہوئی یہاں ظہور احمد 72/4-Rسے واپس اپنے گھر موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون و نقدی15ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ 85/6-Rمیں نذیراں بی بی وغیرہ 3ملزمان نے ابرا ر احمد کو زخمی کرکے نقدی13لاکھ70ہزار روپے‘ طلائی زیوراور موبائل فون لے اڑے۔ چوری کی مختلف وارداتوں صرافہ بازار میں 3نامعلوم ملزمان نے سید عمران کی جیولری شاپ سے طلائی زیور مالیتی 3لاکھ روپے ‘ ہائی سٹریٹ پر ابرا روغیرہ2ملزما ن نے ناصر عمران کی دوکان سے نقدی 40 ہزار روپے اور 190/9A-Lمیں سلمان وغیرہ3ملزما ن نے اظہر عباس کے گھر کے باہر سے 2بکرے مالیتی 35ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں