ساہیوال بورڈ ، انٹر پارٹ 2 نتائج، ڈی پی ایس بازی لے گیا

ساہیوال(ایس این این)‌ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ (پارٹ II )کے سالانہ امتحانات 2018ء کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ساہیوال بورڈ میں کامیابی کی شرح 56.94فیصد رہی۔ رواں سال 39684طالب علموں نے انٹر کا امتحان دیا جن میں سے 22597 طالب علموں نے کامیابی حاصل کی۔ پوزیشن کی دوڑ میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال بازی لے گیاڈی پی ایس ساہیوال کی طالبہ مریم زاہد نے 1050 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی ادارے کی سجاّ مختار نے 1046 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کالج اوکاڑہ کے محمد منیب 1042 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کے حق دار ٹھہرے۔ جنرل سائنس گروپ میں بھی لڑکیوںں کا پلڑا بھاری رہا۔ پنجاب کالج اوکاڑہ کی اقرا فاطمہ نے پہلی، سنیعہ نے دوسری جبکہ لائبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں بھی پنجاب کالج اوکاڑہ کی مہرین یٰسین نے پہلی، سمرا جاوید نے دوسری اور پنجاب کالج ساہیوال کے شہر یار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں پرائیویٹ امیدوار خرم شہزاد نے پہلے ، سعید صدیق نے دوسری اور گورنمنٹ کالج اوکاڑہ کے ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مکمل نتائج کا اعلان کل 13 ستمبر کو 10 بج کر 10 منٹ پر کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ایک تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد ہو گی جس میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں