ساہیوال بورڈ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کرے گا

ساہیوال(ایس این این) تعلیمی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2018؁ء کا نتیجہ12ستمبر بروز بدھ10:10بجے صبح شائع کیا جا رہا ہے ۔ لہذا جملہ متعلقین ، سربراہان ، ادارہ جات ، اساتذہ طلباء و طالبات اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائیٹ سے چیک کر سکتے ہیں ۔ یہ بات کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرحافظ فدا حسین نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہو ں نے بتایا کہ امیدواران اپنا رول نمبراپنے موبائل فون سے 800292پر SMS کر کے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں . نتیجہ /گزٹ کی CDمبلغ 100/- روپے حبیب بینک کوٹ خادم علی برانچ ساہیوال میںجمع کروا کر حاصل کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جن امیدواران کے نتائج بقایا فیس یا دیگر دفتر ی کوائف پورے نہ کرنے کی وجہ سے رکے ہیں وہ اس وقت تک جاری نہیں کیے جا ئیں گے جب تک وہ اپنے کوائف /واجبات پورے ادا نہیں کر دیتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں