ساہیوال،گھر سے بھاگنے والی لڑکی باپ کے ہاتھوں زخمی

ساہیوال(بیورورپورٹ) گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو باپ نے غیرت کے نام پر فائرمارکر شدیدزخمی کردیا‘ زخمی لڑکی ہسپتال منتقل‘ملزم کے خلاف ایس ایچ اوکی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 80/5-L کے رہائشی اکبر کی جواں سالہ بیٹی فوزیہ اپنے آشنا کے ساتھ فرارہوگئی تھی جسے واپس لایاگیا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی جس پراکبر نے غیرت کے نام پر فائرکرکے شدیدزخمی کردیا۔ ڈی پی ا وساہیوال نے اطلاع ملنے پرتھانہ یوسف والا پولیس کواپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوفوری گرفتارکرنے کاحکم دیاہے۔ زخمی لڑکی کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈی پی اوغلام مبشرمیکن نے غیر ت کے نام پرقتل یاخواتین کے استحصال کی صورت میں پولیس کومدعی بننے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں