ساہیوال،بارہ سالہ بچے سے زبردستی بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ) بارہ سالہ بچے سے زبردستی بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار‘ مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 64/4-R کارہائشی زمیندار ریاض احمد کابارہ سالہ بیٹامحمدنعمان اڈہ گیمبر پرکام سے واپس آنے کیلئے اڈہ کے قریب کھڑاتھا کہ ویگن ڈرائیور اسماعیل نے اسے بٹھالیااور راستے میں ویگن روک کر اسے قریبی کھیت میں لے جاکر اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے لگا۔بچے کی چیخ وپکار پر لوگ آگئے اور ملزم بچے کو برہنہ حالت میں چھوڑکرفرارہوگیا۔ پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں