چیچہ وطنی، ضمنی انتخاب میں طفیل جٹ مسلم لیگ کے امیدوار

چیچہ وطنی(ایس این این) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی پی 201 کے ضمنی انتخاب میں چوہدری محمد طفیل جٹ کو امیدوار منامزد کر دیا ہے۔حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد چوہدری طفیل نے اس امر کی تصدیق کی کہ وہ پی پی 201 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے.یہ نشست تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ نے چھوڑی تھی. اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سید صمصام بخاری کی جانب سے الیکشن لڑنے کی خبریں زبان زد عام ہیں جس پر تحریک انصاف کے میجر غلام سرور پی ٹی آئی قیادت سے نالاں ہیں اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت میجر سرور کو منانے کی کوششوں میں مصروف ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں