ساہیوال، لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری مختلف وارداتیں‘ لاکھوں روپے کے کیمرے‘ لیپ ٹاپ‘موبائل فون‘نقدی اور پنکھے وغیرہ ملزمان لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات پل بازار میں ہوئی یہاں رات کے وقت فرحان کا ملازم معاویہ طارق فوٹوسٹوڈیو پر موجود تھا کہ تین نامعلوم مسلح ملزمان دو موٹرسائیکلوں پر آئے اور گن پوائنٹ پر کیمرے‘لیپ ٹاپ اور موبائل فون وغیرہ کل مالیتی2لاکھ روپے چھین کرفرارہو گئے۔دوسری واردات 100/9-lمیں د ن کے وقت ہوئی یہاں ایک زمیندار عرفان غلہ منڈی میں اپنی فصل کپاس فروخت کرکے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں 2ملزمان علی نواز وغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وموبائل فون کل مالیتی50ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔ دیگر وارداتوں 86/6-Rمیں 3نامعلوم ملزمان نے محمد ذیشان کی الیکٹرک دوکان کے تالے توڑ کر 34سیلنگ و پڈسٹل فین مالیتی2لاکھ روپے اور120/9-L میں فاروق وغیرہ2ملزمان نے محمد اظہر کی دوکان کریانہ کی چھت کو نقب لگاکر سگریٹ‘صابن گھی وغیرہ مالیتی 20ہزارروپے چرالیا۔ پولیس نے سامان برآمد کرلیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں