ساہیوال (بیورورپورٹ)داماد نے سسر کا گلا دبا کر قتل کردیا‘2ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج۔تفصیلات کے مطابق میرداد معافی نیابت اور اسکی بیٹی چھڑیاں کاٹ کر گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں خاتون کا اپنے خاوند ذوالفقار سے جھگڑا ہوگیا دونوں آپس میں جھگڑ رہے تھے کہ نیابت نے اپنے داماد ذوالفقار کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اپنے سسر نیابت کا گلا دباکر سانس روک کر اسے قتل کردیا۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے مقتول کے بیٹے محمد رفیق کی رپورٹ پر ذوالفقار وغیرہ2ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیا۔
