انٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ، رشوت خور عدالتی اہل کار گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ) انٹی کرپشن پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر نائب کورٹ کانسٹیبل کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسپنسری روڈ کے رہائشی محمدزاہد کے بھائی کے مقدمہ کی ری انوسٹی گیشن کے سلسلہ میں نائب کورٹ کانسٹیبل ثاقب ارشد نے 15ہزارروپے رشو ت طلب کی جس کی اطلاع محمدزاہد نے انٹی کرپشن حکام کو دے دی اورسرکل آفیسر اینٹی کرپشن ساہیوال تقی عباس اختر نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ سول جج حماد رضا کی نگرانی میں عارفوالا روڈ پر ریڈ کرکے ملزم سے 15ہزارروپے 5ہزارروپے والے 3 نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے گرفتارکرلیا۔ پولیس تھانہ انٹی کرپشن ساہیوال نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں