ساہیوال، گورنمنٹ کالج میں کرپشن کے خلاف سیمینار

ساہیوال (بیورورپورٹ) محکمہ ساہیوال تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج ساہیوال میں کرپشن کے خلاف ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر نیب پنجاب سید حسین‘ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سید حسنین سکھیرا‘ ڈائریکٹر کالجز وسیکرٹری بورڈرانا عبدالشکور‘کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرحافظ فدا‘ ساہیوال تعلیمی بورڈ کی ملازمین اور طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیب سید حسین نے ”احتساب سب کے لئے“ کے حوالے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے آگاہی مہم کی اہمیت واضح کی۔انہوں نے کہاکہ نیب اب تک 300ارب روپے ریکوری کرچکاہے اب کرپشن کی روک تھام کیلئے ضلعی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور اینٹی کرپشن کا علیحدہ علیحدہ دائرہ اختیار ہے اوردونوں محکمے اپن اپنے قانون کے مطابق کرپشن کی روک تھا م کے لئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے سمینا ر کے شرکاء پر زوردیا کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنا اپنا کردار اداکریں اور اگر انہیں کرپشن کے حوالے سے کوئی علم ہوتو انہیں ادارے کو آگاہ کرکے اپنا فرض پوراکرنا چاہیے۔ بعدازاں ایک واک بھی منعقد ہوئی جس کامقصد کرپشن کے خلاف عوام کوآگاہی دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں