ساہیوال، نو ایل نہر شہریوں کی مشق ستم کا شکار

ساہیوال (بیور ورپورٹ) گزشتہ دور حکومت کے دوران پختہ کی جانے والی نہر شہریوں کے مشق ستم کا نشانہ بن گئی.نہر9ایل پختہ ہونے سے نہر کی خوبصورتی میں اضافہ تو ہوا لیکن شہر یوں نے کوڑا کرکٹ نہر میں پھینکنا شروع کردیا۔ پلوں کے نیچے کوڑا کرکٹ پھنسنے سے نہر کا پانی باہر آنے لگا‘ متعلقہ حکام سے نہر کی صفائی ستھرائی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اندرونی جی ٹی روڈ نہر 9ایل کو کروڑوں روپے کی لاگت سے پختہ کرواکر نہر کنارے جی ٹی روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کیا لیکن نہر سے ملحقہ مکینوں اور دکانداروں نے کوڑا کرکٹ وغیرہ نہر میں پھینکنا شروع کررکھاہے جس کے باعث کوڑا کرکٹ اور شاپر وغیرہ پلوں کے نیچے پھنس جاتے ہیں اورنہرکاپانی نہر سے باہرآناشروع ہوجاتاہے جوکسی وقت خطرناک بھی ہوسکتاہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ محکمہ انہار کے افسران کو اس کانوٹس لیتے ہوئے کوڑاکرکٹ پھینکنے والو ں کے خلاف کارروائی اورنہرکی ہرسال صفائی کویقینی بنانے کے لئے حکمت عملی اپنانی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں