گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکول کے سامنے گٹر ابل پڑے

ساہیوال (بیور ورپورٹ) گورنمنٹ پائلٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے اوراردگرد سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے طالبات ودیگرشہریوں کو آمدورفت میں پریشانی‘گٹروں سے ابل کر سڑک پر آنے والے پانی کی بدبو کے باعث طالبات کاگزرنا مشکل‘ میئرساہیوال ودیگرمتعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پائلٹ گرلزہائی سکول کے سامنے اوراردگرد سڑکوں پر سیوریج کانظام درہم برہم ہونے سے گنداپانی سڑکوں پر کھڑارہتاہے اوربدبوکے بھبھوکے اٹھتے رہتے ہیں۔ گرلزہائی سکول میں زیر تعلیم سینکڑوں پیدل آنیوالی طالبات کوبعض اوقات گندے پانی سے گزرکر سکول جاناپڑتاہے اورکئی طالبات اپنے بھائیوں اور والدین کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پر گندے پانی سے گزرکر سکول جاتی ہیں۔ آمدورفت کے دوران بدبو سے طالبات کو شدیدپریشانی ہوتی ہے۔ طالبات اور ان کے والدین نے میئرساہیوال ودیگرمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کانظام درست کروایاجائے اور گٹروں کی صفائی وغیرہ کروائی جائے تاکہ نکاسی آب کانظام درست ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں