گرین پاکستان، ساہیوال میں شجر کاری مہم کا آغاز

ساہیوال(بیورورپورٹ)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن گرین پاکستان پروگرام کے تحت ضلع ساہیوال میں شجر کاری مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر نے گرلز کالج کے سبزہ زار میں درخت لگاکر مہم کا باقائدہ افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میاں محمد زمان وٹونے گورنمنٹ گرلز کالج فریدٹاؤن میں و زیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کا درخت لگاکر ضلع ساہیوال میں مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈی سی محمد زمان ٹونے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہے ہمیں چاہیے کہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لئے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر وزیر اعظم کے ویژن کو کامیاب بنائیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ درخت لگاکر اپنے بچوں کی طرح ان کی نشو نماکی جائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اوروزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدارکی خواہش اور وژن ہے کہ ہمارا صوبے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائیں تاکہ ہمارا صوبہ بھی باقی صوبوں کے برابر آسکے۔انہوں نے کہاکہ درخت ہمارے صوبہ کی اہم ترین ضرورت ہیں جہاں درخت اور ہریالی ہوتی ہے۔وہاں بارشیں برسنے کاسبب بھی بنتی ہیں طویل خشک سالی سے ہمارا صوبہ بری طرح متاثر ہے اس لئے تمام محکموں کے ذمہ داران کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے۔عوام الناس بھی اس قومی مہم میں اپنے حصے کا کردار اداکریں اس موقع پر رینج آفیسر جنگلات وسیم سجادنے بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم کے ویژن گرین پاکستان کے مہم کے دوران تمام تعلیمی اداروں سمیت قومی شاہراہ پر واقع تمام چیک پوسٹوں پر بھی درخت لگائیں جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں