ساہیوال، منشیات فروشوں‌ کی گرفتاریاں

ساہیوال (بیورورپورٹ) پولیس کا منشیات فروش پر چھاپہ‘ 1400گرام چرس اور نقدی برآمد‘ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 52/5-Lمیں ایک منشیات فروش علی رضا چرس فروخت کررہاتھا کہ اس دوران تھانہ یوسف والا پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر ملزم علی رضا کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1400گرام چرس اور 400روپے نقدی برآمد کرلی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں