ساہیوال،پولیس میں بھرتی کے لیے تحریری امتحان 30 ستمبر کو ہوگا

ساہیوال(بیورورپورٹ) کانسٹیبلان کی سیٹوں پر بھرتی کے لئے دوڑ کا مرحلہ مکمل، تحریری امتحان 30 ستمبر کو ہو گا۔ تفصیل کے مطابق ضلع ساہیوال میں کانسٹیبلان کی سیٹوں پر بھرتی کے لئے گزشتہ دو روز دوڑ کے امتحان کے مختص تھے جس میں جسمانی پیمائش میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں نے دوڑ کے امتحان میں شرکت کی اوردوڑ میں حصہ لیا اس طرح دوڑ کے امتحان کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور اب دوڑ میں کامیاب ہونے والے امیدوار تحریری امتحان میں شرکت کریں گے جو کہ 30 ستمبر کو این ٹی ایس کے تحت منعقد ہو گا۔ دوڑ کے دوسرے روز ڈی پی اوغلام مبشرمیکن، ایس پی شاکر احمد شاہد و دیگر افسران کے زیر نگرانی امتحان لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں