چیچہ وطنی، پی پی 201، صمصام بخاری پی ٹی آئی کے امیدوار

ساہیوال(بیورورپورٹ)صوبائی حلقہ پی پی 201کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پیر سید صمصام حسین شاہ بخاری نے الیکشن کمیشن کے ضلعی دفترمیں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز خان‘نومنتخب ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال‘ممبر صوبائی اسمبلی ملک نعمان احمد لنگڑیال‘ ضلعی صدر تحریک انصاف رانا آفتاب احمد خان‘ سینئر نائب صدر ویسٹ پنجاب ملک فیصل جلال ڈھکو‘ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں نوید اسلم‘ سابق ایم پی اے وحید اصغر ڈوگر کے علاوہ بلدیاتی چیئرمینوں اور چیچہ وطنی شہر کے معززین اور کارکنان بھی موجود تھے۔ عام انتخابات میں رائے مرتضیٰ اقبال نے ایک قومی اور ایک صوبائی سیٹ جیتی تھی لیکن انہوں نے این اے 149کی سیٹ رکھ لی اور پی پی 201چھوڑ دی تھی۔ ضمنی انتخاب کے موقع تحریک انصاف کی قیادت نے مذکورہ سیٹ پر سید صمصام حسین شاہ بخاری کو انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں