ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتیں، 3 موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 3موٹرسائیکلیں اور موبائل فون لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات رات کے وقت اے بلاک فرید ٹاؤن میں ہوئی یہاں حمزہ شیرازی بلانمبری موٹرسائیکل پر اپنے دوست ابوبکر کے ہمراہ مارکیٹ سے واپس گھر جارہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور بلانمبری موٹر سائیکل اورموبائل فون کل مالیتی 88ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ چوری کی وارداتوں ہائی سٹریٹ پر 2نامعلوم ملزمان نے ذیشان علی کی موٹرسائیکل نمبری 133/SLM مالیتی 1لاکھ 26 ہزار روپے الیکٹرونکس شاپ کے باہر سے اور فتح شیر کالونی میں نامعلوم ملزمان نے محمدعلی کی موٹرسائیکل نمبری 626/SLMمالیتی 50ہزار روپے گھر کے سامنے سے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں