ساہیوال، یونین کونسل نمبر 6 میں شفقت جاوید کامیاب قرار

ساہیوال (بیورورپورٹ) الیکشن ٹربیونل ساہیوال کے جج رانا زاہد محمود نے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل نمبر6میں جیتنے والے مسلم لیگ ن کے چیئرمین کوڈی سیٹ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ چوہدری شفقت جاوید 2 ووٹ زائد ہونے پر کامیاب قرار دے دیاہے۔ چوہدری شفقت جاوید نے دوبارہ گنتی کے لئے الیکشن ٹربیونل ساہیوال میں رٹ دائر کررکھی تھی اور تقریباً اڑھائی سال بعد رانا زاہد محمود نے فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری شفقت جاوید کو کامیاب قراردیا۔ گنتی کے بعد چوہدری شفقت جاوید کے 3018 ووٹ ہوئے جبکہ حاجی عبداللطیف کے3016 ووٹ قرار دیئے گئے۔ فیصلے کے بعد چوہدری شفقت جاوید نے اپنے ووٹرز میں مٹھائی تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیاہے۔ یادر ہے کہ چوہدری شفقت جاوید پیپلزپارٹی کے راہنما ذکی چوہدری کے بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں