ساہیوال، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر تیزاب پھینک دیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر جھگڑے کے بعدچھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پرتیزاب پھینک دیا‘ نوجوان بری طرح جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھٹونگر گلی نمبر 8 کے رہائشی عامر اور کامران گھرمیں اکٹھے رہتے ہیں۔ گذشتہ روز بڑے بھائی کامران نے چھوٹے بھائی عامر کو بجلی بل جمع کروانے کے لئے دیاجوعامر نے جمع نہ کرایا۔ جس پرکامران نے عامر کو ڈانٹاتو دونوں میں جھگڑا ہوگیا.اس دوران عامر نے کامران پر تیزاب والی بوتل سے اس پر پرتیزاب انڈیل دیا جو اس کی کمر کے اوپر والے حصے اورکندھے وغیرہ پرپڑا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں