ساہیوال، گلشن علی گھریلو تنازعے میں زخمی ہونے والا چل بسا

ساہیوال(بیورورپورٹ) کلہاڑی اور چھرے کے وار سے زخمی ہونے والے خاندان کا ایک نوجوان دم توڑ گیا‘والدہ کی بدستور نازک حالت‘تفصیلات کے مطابق گلشن علی ہاؤسنگ سکیم کے ملحقہ 87/9-Lمیں 21اور22اگست کی رات کو ندیم وغیرہ6ملزمان نے محمد سلیم کے گھر میں داخل ہوکر کلہاڑی اور چھروں کے وار کرکے زاہد‘اسکے والدین اور ہمشیرہ سمیت5افراد کو شدید زخمی کردیاتھا اور زخمی مردوخواتین ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جن میں سے زاہد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ زاہد کی والدہ ارشا د بی بی کی بدستو ر نازک حالت بتائی جاتی ہے اور والدین کی قدرے حالت بہتر ہے۔متوفی کو شا م کے وقت 86/9-Lمیں سپرد خاک کردیا گیا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے 6ملزمان کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کررکھاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں