چودھری سرور کی تقریب حلف برداری موخر

اسلام آباد(ایس این این) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرورکو پنجاب کا گورنرمقررکیا گیا ہے انہیں 28 اگست کواپنے عہدے کا حلف لینا تھا تاہم اب انہوں نے حلف برداری موخرکردی ہے۔چوہدری سرورنے اپنی ٹوئٹ میں حلف اٹھانے کی تقریب موخرکرنے کی وجہ صدارتی انتخاب کوقرردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب میں عارف علوی کی حمایت کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفٰی دیں گے۔
واضح رہے کہ چوہدری سرورپنجاب سے تحریک انصاف کے واحد سینیٹرہیں، صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوارسامنے آنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے امیدوارعارف علوی کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں