چیچہ وطنی کے نعمان لنگڑیال بھی صوبائی وزیر بن گئے

لاہور(ایس این این )چیچہ وطنی کے ملک نعمان لنگڑیال کو قومی اسمبلی کی سیٹ قربان کرنے کا صلہ مل گیا. آزاد حیثیت میں الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے پر ہونے والی ڈیل کا صلہ وزارت کی صورت میں دے دیا گیا. ذرائع کے مطابق پنجاب کی 23 رکنی کابینہ میں چیچہ وطنی کے نعمان لنگڑیال کا نام بھی شامل ہے.نعمان لنگڑیال کو جہانگیر ترین کی آشیر باد حاصل تھی.ملک نعمان لنگڑیال کے محکمے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.صوبائی کابینہ میں علیم خان کو پنجاب کا سینئر وزیر بنایا گیا ہے اور انہیں بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکیشن ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔
راجہ بشارت کو لاء پارلیمانی افیئرز، تیمور خان کو یوتھ افیئر اور اسپورٹس، مراد رؤس کو اسکول ایجوکیشن، انصر مجید نیازی کو لیبراینڈ مین پاور کے قلمدان تفویض کیے گیے ہیں۔حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشنز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، مخدوم ہاشم بخت کو محکمہ خزانہ، سمیع اللہ چوہدری کو محکمہ فوڈ، فیاض الحسن چوہان کو محکمہ اطلاعات اینڈ کلچر، میاں محمود الرشید کو ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور میاں اسلم کو انڈسٹریز اینڈ کامرس کے قلمدان دیے گیے ہیں۔دریں اثنا حسنین دریشک، ملک نعمان لنگڑیال، محمد انو، چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر کے قلمدان ابھی فائنل نہیں ہوئے جب کہ محمد اکرم چوہدری کو وزیر اعلی پنجاب کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں