پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کے نام فائنل

اسلام آباد(ایس این این) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے میدواروں کے انٹرویوز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مشاورت کر کے پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کا اعلان کردیاہے اور اراکین کو ان کے محکمے بھی سونپ دیے گئے۔ علیم خان کو پنجاب کا سینئر وزیر بنایا گیا ہے اور انہیں بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکیشن ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔
راجہ بشارت کو لاء پارلیمانی افیئرز، تیمور خان کو یوتھ افیئر اور اسپورٹس، مراد رؤس کو اسکول ایجوکیشن، انصر مجید نیازی کو لیبراینڈ مین پاور کے قلمدان تفویض کیے گیے ہیں۔حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشنز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، مخدوم ہاشم بخت کو محکمہ خزانہ، سمیع اللہ چوہدری کو محکمہ فوڈ، فیاض الحسن چوہان کو محکمہ اطلاعات اینڈ کلچر، میاں محمود الرشید کو ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور میاں اسلم کو انڈسٹریز اینڈ کامرس کے قلمدان دیے گیے ہیں۔دریں اثنا حسنین دریشک، ملک نعمان لنگڑیال، محمد انو، چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر کے قلمدان ابھی فائنل نہیں ہوئے جب کہ محمد اکرم چوہدری کو وزیر اعلی پنجاب کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں