ساہیوال، پولیس نے دو سالہ گمشدہ بچی والدین تک پہنچا دی

ساہیوال(بیورورپورٹ)دو سالہ گمشدہ بچی کمیر پولیس نے والدین کی تلاش کرکے ان کے سپرد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ رحمن پورہ کمیر کے رہائشی محمد عمران کی 2سالہ بچی ظہراں بی بی اڈہ کمیر پر اپنے ماں باپ سے بچھڑ گئی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے 2سالہ بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بچی کے والدین کی تلاش کے لئے اپنے علاقہ کی تمام مساجد میں اعلانات کروا کر تشہیر کی جس کے نتیجہ میں بچی کے والدین جو بچی کو تلاش کررہے تھے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ کمیر پہنچ گئے اور پولیس نے گمشدہ بچی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا۔اس موقع پر بچی کے والدین اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوکر پولیس کا شکریہ اداکرتے ہوئے پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں