ساہیوال(ایس این این )سزائے موت کا قیدی دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع بہاول فتیانہ کا رہائشی زوارحسین سنٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کا قیدی تھا اور جیل میں سزا بھگت رہا تھا کہ گزشتہ روز اسے دل کادورہ پڑا جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ۔جیل انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی ۔
