ساہیوال، 14 ٹاؤٹوں کا اراضی سنٹر میں داخلہ بند

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کا عوامی شکایات پر اراضی ریکارڈ سنٹر ساہیوال کا اچانک دورہ،11 ٹائوٹوں کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں داخلے پر پابندی ،انچارج کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد اور سائلین کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں سے شکایات ملنے پر ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے اراضی ریکارڈ سنٹر ساہیوال کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں آئے لوگوں سے مسائل دریافت کیے ۔انہوں نے مختلف بدعنوانیوں میں ملوث 11 ٹائوٹوں کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جن میں محبوب عالم ،محمد نذیر ،سکندر علی ،عبدالغفور ،محمدبلال،محمد عباس ،بشیر احمد ،وارث علی اور محمد یٰسین وغیرہ شامل ہیں جنہیں اس سے قبل مختلف پٹواریوں نے بطور پرائیویٹ منشی رکھا ہوا تھا۔اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہولتوں کی دستیابی عوام کا بنیادی حق ہے اور اس میں بلاوجہ کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو ہدایت کی کہ سنٹر میں آنیوالے لوگوں خصوصاً خواتین اور بزرگوں کو بلاوجہ کھڑا نہ کیا جائے اور ان کے بیٹھنے کیلئے بھی ہوادار جگہ فراہم کی جائے ۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے یہ پابندی مختلف عوامی شکایات کی تحقیقات کے بات عائد کی تا کہ رشوت کا خاتمہ ہو اور حقدار کو حق مل سکے جبکہ پابندی کی خلاف ورزی پر تحصیلدار نے منشی عبدالغفور کے خلاف 13 ایم پی او کے تحت مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں