پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے وزارت پٹرولیم کے افسران سے مہنگی گاڑیاں واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیزل عام آدمی کا فیول ہے ۔
چاہتے ہیں کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر کے پٹرول کے برابر کی جائے ۔ جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور ٹیکس عالمی مارکیٹ کے مطابق ہو گا اس وقت 15 فیصد مقامی اور 85 فیصد پٹرو لیم مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں ۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق پٹرولیم میں خود کفیل ہونا چاہتے ہیں ۔ حال ہی میں سانگھڑ کے قریب گیس اور خام تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر عالمی عدالت سے رجوع کرنے کے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر عالمی عدالت سے رجوع کرنے کے متعلق کہنا تھا کہ جلد پاکستان ایران گیس پائپ لائن پائپ لائن پروجیکٹ میں موجود تمام تر اختلافات کو جلد حل کر لیا جائے گا اور ایران کو عالمی عدالت جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں