ساہیوال، مختلف وارداتوں میں کار اور نقدی چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈاکو بیکری مالک سے نقدی،اے ٹی ایم کارڈ اورشناختی کارڈجبکہ چور بکرااورکارچرالے گئے۔نواحی گاؤں 144/9-Lمیں محمد وسیم شاہد اپنی بیکری پر موجودتھاکہ رات 1.50بجے کارسوارپانچ مسلح ڈاکوبیکری میں داخل ہوگئے جنہوں نے اسے اسلحہ کے زور پریرغمال بنالیااوردوکان سے نقدی،اے ٹی ایم کارڈ،شناختی کارڈاورنقدی مالیتی 20ہزار روپے سے محروم کردیا۔علاوہ ازیں گاؤں 105/9-Lمیں محمد آصف کے احاطہ مویشیاں سے اس کا بکرامالیتی 35ہزار روپے محمد سہیل وغیرہ چارملزموں نے چوری کرلیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں