آئی سی سی رینکگ میں ویرات کوہلی نمبر ون بلے باز قرار

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 200 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھرٹیسٹ کرکٹ میں نمبرون بیٹسمین بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلے گئے تیسرے میچ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیواسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبرون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
بلے بازوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر چوتھے، انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ پانچویں، بھارتی بیٹسمین پوجارا چھٹے، سری لنکا کے کرونارتنے ساتویں اور چندیمل آٹھویں جب کہ جنوبی افریقا کے ایگلر نویں اور مارکرم دسویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں البتہ اوپنر اظہر علی پندرہویں نمبر پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں