ساہیوال، پولیس کا چھاپا، لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد

ساہیوال(ایس این این ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشر میکن کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال انسپکٹر فیاض خان اور ان کی ٹیم نے محلہ فرید گنج میں بد نام منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔یہ شراب کی بوتلیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر فروخت کی جانی تھیں ۔ ملزمان وکی اور شہباز وغیرہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایس ڈی پی او سٹی سرکل ہمایوں افتخار ایس ایچ اوتھانہ سٹی ساہیوال انسپکٹر فیاض خان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے ۔ڈی پی او نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی کو سراہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں