ساہیوال، بھائی نے بہن سمیت سات افراد کو زخمی کر دیا

ساہیوال(ایس این این) تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ گلشن علی سکیم میں توقیر نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کی بناء پر بغدے کے وار کرکے چار خواتین سمیت سات افراد کو زخمی کردیا۔ تین زخمیوں کی حالت نازک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق توقیر نامی شخص کا اپنی بہن کے سسرالیوں کے ساتھ رشتے کے معاملے پر جھگڑا تھا گزشتہ روز توقیر نے نے اپنی بہن کی ساس،سسر نندوں اور دیورں کو بغدے کے وار سے زخمی کیا۔اہل محلہ نے ملزم کو موقع سے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں