ساہیوال، سکول کا ریٹائرڈ مالی پنشن کے لیے دھکے کھانے پر مجبور

ساہیوال(ایس این این) گورنمنٹ ہائی سکول دادڑہ بالا کا ریٹائرڈ مالی گریجویٹی اور پنشن کی رقم کے حصول کے لیے دھکے کھانے پر مجبور۔ تین سال سے پینشن کی رقم کے بقایا جات ڈیڑھ لاکھ روپے ادا نہیں کیے جا رہے۔ معذور ہوں اے جی آفس کے چکر نہیں لگا سکتا، میری پنشن کی بقایا رقم فوری ادا کی جائے۔ دادڑ بالاہائی سکول کے ریٹائرڈ مالی محمد اکرم کی دہائی۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول دادڑہ بالا میں مالی کے طور پر کام کرنے والا محمد اکرم تین سال قبل ریٹائر ہوا تھا۔ ریٹائر منٹ پر اسے پنشن کی رقم ادا کرتے ہوئے اے جی آفس ڈیڑھ لاکھ روپے روک لیے جو تین سال گزرنے کے باوجود اب تک ادا نہیں کیے گئے۔ محمد اکرم کے مطابق وہ تین برس سے دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکا ہے۔ معذوری کی وجہ سے اس کے لیے دفاتر کے چکر لگانا مشکل ہے۔اس نے حکام بالا سے درخواست کی ہے کہ اس کے بقایا جات ادا کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں