ساہیوال، گیس کی لوڈ شیڈنگ، عید کے رنگ پھیکے

ساہیوال(ایس این این) عیدالاضحیٰ پر ساہیوال کے مختلف علاقوں میں گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ، گیس کی بندش سے عیدالاضحی کے رنگ پھیکے پڑ گئے۔ تفصیل کے مطابق جہاز گراؤنڈ، جیل روڈ، پولیس لائن، راج پورہ، طارق بن زیاد کالونی، بلال پورہ اور دیگر علاقوں میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز صبح سے شام تک گیس وقفے وقفے سے بند ہوتی رہی۔جس سے خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ عید کی شام سے رات تک گیس بالکل بند رہی۔ گیس آنے پر بھی جزوی طور پر یشر کم رہا۔شہری ایل پی جی کے سلنڈرز سے کام چلاتے رہے۔ گیس کی بندش اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے شہری سارا دن حکومت کو کوستے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں