ساہیوال، 4 ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی کی نیت سے چھپے چارڈاکواسلحے سمیت پکڑگئے،پانچ فرارہوگئے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں 88/6-Rسے ملحقہ چھٹیاں والا باغ میں چند مشکوک افراد موجود ہیں جس پر پولیس نے فوری ریڈکرکے ڈکیتی کی نیت وتیاری میں مصروف ملزم زواراوراس کے قبضہ سے پسٹل 30بورمعہ 4گولیاں‘ملزم شان سے بندوق 12بورمعہ تین کارتوس اورمحمدامین سے پسٹل 30بورمعہ چارگولیاں برآمد کرلیں۔پولیس نے ملزموں کو گرفتارکرکے چارمقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں