ساہیوال، مختلف علاقوں سے نقدی اور بکرے چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ)ساہیوال سے گھریلوسامان وبکرے چوری ہوگئے۔نواحی گاؤں 85/6-Rکی رہائشی شکیلہ بی بی اپنی بہن کے گھر برکت ٹاؤن گئی ہوئی تھی جس کی عدم موجودگی میں ملزمان عبدالعزیز اورراشد محسن نے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات‘نقدی وگھریلوسامان وغیرہ مالیتی 1لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کرلئے۔علاوہ ازیں ٹبی جے سنگھ میں فخرعباس کے احاطہ مویشیاں سے دوبکرے مالیتی 80ہزار روپے عمران وغیرہ 3ملزموں نے چوری کرلئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں