ساہیوال، میونسپل کارپوریشن عید پر صفائی کے انتظامات بہتر بنائے: ڈی سی

ساہیوال(ملک دلاور سلطان سے)ڈپٹی کمشنرساہیوال محمد زمان وٹونے ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی، ستھرائی سمیت میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے چیف افسران آلائشوں و دیگر فضلہ جات کو بروقت تلف کرنے کے لئے ترتیب دیئے گئے پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں صفائی پلان کی مکمل نگرانی کریں گے اور تمام تحصیلوں سمیت ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز بھی اپنے کنٹرول ر ومز کے نمبرز کی تشہیر کریں تاکہ عوام ان نمبرز پر رابطہ کرکے گندگی کو ختم کرا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں